06:02 , 23 جون 2026
Watch Live

ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کر دیے

ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کر دیے

اسلام آباد میں وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں پارٹی قیادت نے اپنے اہم مطالبات اور تحفظات حکومت کے سامنے رکھ دیے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور امین الحق شریک ہوئے، جبکہ حکومتی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے چار اہم نکات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پارٹی نے وزیراعظم سے شہری علاقوں، خصوصاً کراچی اور دیگر شہری مراکز کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا مطالبہ کیا تاکہ بنیادی سہولیات اور انفرااسٹرکچر بہتر بنایا جا سکے۔

ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں سے متعلق مجوزہ آئینی بل پر بھی اپنا مؤقف پیش کیا اور مؤثر بلدیاتی نظام کے قیام پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں گورنرشپ اور ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنان کی بازیابی کا معاملہ بھی ملاقات میں زیر بحث آیا۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ آئینی بل اور لاپتا کارکنان کے معاملے پر پیش رفت کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION